اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںیف بی آر نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے ..

یف بی آر نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا ہے۔ یہ فارم ان تنخواہ دار افراد کیلئے ہے جن کے آمدنی کے دیگر ذرائع بھی ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت تنخواہ، کاروبار، پراپرٹیز سے کرایہ و دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی انکم میں شامل ہے۔ الگ گوشوارے کا فارم صرف ان افراد کیلئے ہے جو مجموعی آمدنی کے 50 فیصد سے زیادہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں