میٹروبس خسارے کے پیش نظر حکومت کا سبسڈی ختم کرنے کا معاملہ

معروف صحافی نصرت جاوید نے حکومت کو زبردست مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 11:22

میٹروبس خسارے کے پیش نظر حکومت کا سبسڈی ختم کرنے کا معاملہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) : گذشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا گیا اور کہا گیا کہ اب اسٹاپ تو اسٹاپ کرائے مقرر کیے جائیں گے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈائز ہوتی ہیں اسکا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کریں۔

لیکن اب اگر حکومت مالی بحران کا شکار ہے تو یہ ایک انتہا سے دوسرے انتہا میں کیوں جا رہی ہے۔دنیا بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کے لیے زون بنائے جاتے ہیں۔جس میں چار چار اسٹاپ کو اکھٹا کر کے ایک زون بنایا جاتا ہے اور پھر زون ٹو زون کرائے مقرر کیے جاتے ہیں۔دوسرا یہ کہ حکومت کی جانب سے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تو اس میں کچھ پیسے ان لوگوں کے لیے رکھ لیں جو انتہائی پسماندہ ہیں۔ اور اس طرح سے پسماندہ لوگوں کو سفر کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ کے تحت کوئی رعایت دی جائے۔اس کے علاوہ جیسے لوگ راولپنڈی سے اسلام آباد 30روپے میں آتے جاتے ہیں۔تو یو ڈی سی کے عہدے تک کے لوگوں کو دفتر کے زریعے سے ایک کارڈ جاری کیا جائے کہ یہ لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں اس لیے ان کا کرایہ اتنا ہونا چاہئیے۔

خیال رہے پنجاب حکومت نے میٹروبسوں پر سبسڈی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا،زیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم بخت نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہ ملتاناورراولپنڈی کی میٹرو پرسالانہ12ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹروبسوں کے کرائے اسٹاپ ٹو اسٹاپ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میٹرو بسوں کے کرائے ریشنلائزکرنے سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔ کرائے ریشنلائزکرنے سے عوام پربوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں