وزیر خارجہ سے عراقی سفیر کی ملاقات ،ْ

پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پر تبادلہ خیال وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:05

وزیر خارجہ سے عراقی سفیر کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) عراقی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کے چہلم پرعراق جانے کیلئے ویزا کے معاملے پربات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عراقی سفیرڈاکٹرعلی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین (چہلم) پرعراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں