چیئر مین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:15

چیئر مین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے جیت ان کا مقدر بنی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میںریکارڈ مارجن سے جیت سے نا صرف ملک وقوم کا نام روشن ہوا ہے بلکہ اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ فتوحات کا یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا اور قومی ٹیم کامیابیوں کے اس سفر پر گامزن رہے گی انھوں نے ٹیم مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں