انفارمیشن گروپ کے طاہر خوشنود صدر مملکت کے پریس سیکرٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:32

انفارمیشن گروپ کے طاہر خوشنود صدر مملکت کے پریس سیکرٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) انفارمیشن گروپ کے طاہر خوشنود کو صدر مملکت عارف علوی کا پریس سیکرٹری تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انفارمیشن کے گروپ کے طاہر خوشنود کو صدر مملکت عارف علوی کا پریس سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ طاہر خوشنود کے ایڈوائزر برائے اطلاعات بھی ہوں گے، اور میڈیا کے حوالے سے تمام انفارمیشن کا کام انہیں سونپا جائے گا، وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی تعینات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں