یوٹیوب ٹریفک معطلی کا معاملہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا

یوٹیوب کو بھی اس کی وضاحت کرنی چاہیے،غیرملکی میڈیا خبردینے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے، بھارتی اوربعض دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے نیٹ ورک معطلی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا تھا، پی ٹی اے حکام کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:59

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر 2018ء) یوٹیوب کی ٹریفک معطل ہونے کا معاملہ پاکستان سے نہیں ہوا،یوٹیوب کو بھی اس کی وضاحت کرنی چاہیے،غیرملکی میڈیا خبردینے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے،بھارتی اوربعض دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے نیٹ ورک معطلی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے حکام نے بھارت کے من گھڑت الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کام کمیونٹی کا انتہائی ذمہ دار ملک ہے۔

یوٹیوب کی ٹریفک بدھ کے روز اچانک معطل ہونے کا معاملہ پاکستان سے نہیں ہوا۔ یوٹیوب کی بندش یوٹیوب کے ڈیٹابینک کی پاور لائن میں خرابی کے باعث ہوئی۔ پی ٹی اے حکام نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کا سرکردہ رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی میڈیا خبردینے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیٹ ورک کی بندش کے معاملے پریوٹیوب کو وضاحت دینے کا خط لکھ دیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ یوٹیوب کو پاورنظام میں خرابی پرخود یو ٹیوب کو وضاحت کرنا ہوگی۔ پی ٹی اے حکام نے کہا کہ گزشتہ بدھ کے روز یوٹیوب کا نیٹ ورک اچانک چند گھنٹوں کیلئے معطل ہوگیا تھا۔ واضح رہے بھارتی اوربعض دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے نیٹ ورک معطلی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا تھا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ بھارت نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ہانگ کانگ کی کمپنی کی مدد سے یوٹیوب کا آئی پی ہیک کیا اور ویب سائٹ پر آنے والی ٹریفک کو ایسے نیٹ ورک کی جانب موڑ دیا جو پہلے سے ہی بندش کا شکار ہے۔

بعد میں پاکستان نے یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کر دی لیکن اس دوران بھی کئی صارفین پرائیویٹ سیکٹرز کے ذریعے سے یوٹیوب استعمال کرتے تھے۔ خیال رہے گذشتہ روز قبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔ صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر500 internal server error کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں