اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںملک ریاض کی نئی حکومت کے نیک خواہشات نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی ..

ملک ریاض کی نئی حکومت کے نیک خواہشات

نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء)
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں۔
۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک ریاض اپنے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ان کے خلاف کراچی کی این ڈی اے والی زمین کا اسکینڈل اربوں روپے کا اسکینڈل ہے۔

یہ کیس اب ملک ریاض کے لیے دن بدن مشکلات پیدا کرتا جارہا ہے۔تاہم اس کے باوجود ملک ریاض اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔آج چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح کیا۔ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ملک ریاض نے ڈائلیسز سینٹر میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر ملک ریاض کی جانب سے میڈیا سے بھی بات چیت کی گئی۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ یہاں روزانہ 800 مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔سینٹرمیں کڈنی ٹرانسپلاٹ بھی ہورہا ہے۔بحریہ ٹاؤن کےمختلف اسپتالوں میں 8 سے 9 ہزار مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔اسپتالوں میں عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر مشکلات میں گھرے ہوئے ملک ریاض نے نئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انکا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں۔                                                                                

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں