اسٹیٹ بینک کا اکاونٹ ہولڈرز کو اکاونٹ بائیو میٹرک کروانے کا حکم

بینک دولت پاکستان نے لسٹڈ،پبلک لمیٹڈ اور ذاتی اکاونٹس رکھنےوالے شہریوں کو بینک اکاونٹس بائیومیٹرک کروانے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:12

اسٹیٹ بینک کا اکاونٹ ہولڈرز کو اکاونٹ بائیو میٹرک کروانے کا حکم
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) بینک دولت پاکستان نے لسٹڈ،پبلک لمیٹڈ اور ذاتی اکاونٹس رکھنےوالے شہریوں کو بینک اکاونٹس بائیومیٹرک کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ جعلی اکاونٹس سے نمٹنے کے لیے بینک دولت پاکستان نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے مطابق ملک میں موجود تمام 5 کروڑ بینک اکاونٹس کوبائیو میٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں جلد ہی اسٹیٹ بینک کا اجلاس طلب کئیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد اس فیصلے کا حتمی اعلان کا امکان تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاونٹ ہولڈرز کو باقاعدہ اکاونٹس بائیو میٹرک کروانے کا حکم دے دیابینک دولت پاکستان نے لسٹڈ،پبلک لمیٹڈ اور ذاتی اکاونٹس رکھنےوالے شہریوں کو بینک اکاونٹس بائیومیٹرک کروانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

1 ہزار ملین سے زائد کے اثاثے رکھنے والوں کے لیے 30 نومبر تک ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔اس مقصد کے لیے بینک دولت پاکستان نے نجی اور پبلک کمپنیز کو 3 درجوں میں تقسیم کیا ہے۔اس ضمن میں سالانہ ایک ارب کا ٹرن اوور ظاہر کرنے والی کمپنیوں کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔سالانہ 50 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والی نجی کمپنیاں بھی اسی دائرہ کار میں آئیں گی۔اس حوالے سے حکم دیا گیا ہے کہ 500 سے لے کر ایک ملین روپے تک کا اکاونٹ رکھنے والی پبلک کمپنیاں 31 جنوری 2019 تک بائیو میٹرک کروائیں جبکہ انفرادی اکونٹ رکھنے والوں کے لیے 30 جون 2019 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔                                                                                                

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں