پنجاب کوآپریٹو آفس میں آگ حادثہ نہیں سازش نکلی

آتشزدگی کے واقعے میں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ جل گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:56

پنجاب کوآپریٹو آفس میں آگ حادثہ نہیں  سازش نکلی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اکتوبر 2018ء) :پنجاب فرانزک لیبارٹری کی جانب سے محکمہ پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب کوآپریٹو آفس میں آگ حادثہ نہیں سازش نکلی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔نیب نے شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف اہم ثبوت تلاش کر لئیے ہیں۔

اس موقع پر اس کیس میں ایک بڑا موڑ سامنے آیا ہے۔کچھ روز قبل پنجاب کوآپریٹو آفس میں آگ لگی تھی جس میں اہم ریکارڈ جل گیا تھا تاہم اس حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ آتشزدگی حادثہ نہیں بلکہ مکمل سازش تھی۔اس واقعے میں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔اس موقع پرکچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ نگران حکومت اور کوآپریٹو سیکرٹری میں اختلاف چل رہا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے اہم لوگوں کو اہم ترین جگہوں پر تعینات کردیا تھا جس کے بعد نگران حکومت بالخصوص نگران وزیر خزانہ ضیا رضوی نے اس پر اعتراض کیا تھا۔

(جاری ہے)

نگران حکومت کا موقف تھا کہ ہم تین چار دن کے مہمان ہیں ہمیں اس موقع پر کسی بھی قسم کی ٹرانسفر یا تعیناتی نہیں کرنا چاہیے ہے جس پر افسران اور حکومت میں کھینچا تانی بھی ہوئی تاہم اس کے بعد ہی پنجاب کوآپریٹو آفس میں آگ لگ گئی جس میں آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ موجود تھا جس میں سے زیادہ تر ریکارڈ جل چکا ہے۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق یہ بات اب فرانزک رپورٹس ثابت میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔پنجاب فرانزک لیبارٹری کی جانب سے محکمہ پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق 270 لوگوں کا حاضری ریکارڈ چیک کرنے کے بعد آئی ٹی کے ایک شخص کا انگوٹھا میچ کر گیا ہے، آئی ٹی کا ملازم یاسر آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے دفتر میں موجود تھا، آگ لگانے کے لیے بجلی کی تاروں کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی میں آگ لگنے کے بعد کی تمام فوٹیج موجود تھی لیکن آتشزدگی کے فوری بعد فوٹیج کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدر کوآپریٹو محمد ایوب کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم گریڈ 18 کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال اسی کیس میں مفرور ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں