لگتا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے

عمران خان کا سعودی عرب جانے کا کیا مقصد ہے ؟ سینئیر صحافی نے نئی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:05

لگتا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس دورہ سعودی عرب پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تو بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کر رہے ہیں اور ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔

بات یہ ہے کہ ہمارے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں تو پھر ہم نے اس سرمایہ کاری کانفرنس میں جا کر کیا کرنا ہے؟ اس میں جو اصل بات ہے وہ یہ ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شیخ رشید نے طعنہ دیا تھا کہ ڈالر بڑھ جائے گا اور آپ ڈالر کی قیمت کو نہیں روک سکتے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکے رکھا۔

(جاری ہے)

اس پر ساری دنیا کے ماہر معاشیات یہی کہہ رہے ہیں کہ اس طرح ڈالر کی قدر کو بڑھنا ایک غلط طریقہ تھا، گذشتہ کچھ دنوں سے تمام ٹی وی چینلز عمران خان کا ایک ہی کلپ دکھا رہے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا ، وہاں جانے سے بہتر ہے کہ میں خود کُشی کرلوں۔

مجھے لگتا ہے کہ اس پر عمران خان بھی تھوڑے جذباتی ہو گئے ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے تھوڑے پیسے مل جائیں، اور آئی ایم ایف کے پاس نہ ہی جانا پڑے۔ قرض سے متعلق فیصلہ حکومت وقت نے ہی کرنا ہے اور حکومتیں جذبات سے نہیں چلا کرتیں، عمران خان نے چونکہ کرکٹ کھیلا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ وہی فیصلہ کریں گے جو ملک اور ملک کی معیشت کے لیے بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ماہر اقتصادیات کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف سے لی گئی قرضے کی شرائط دیگر ممالک سے لیے گئے قرضے کی شرائط کی نسبت قدرے آسان ہوتی ہیں۔اگر سعودی عرب نے ہمیں قرض دیا تو عین ممکن ہے کہ اس کے ساتھ سعودی عرب اپنی مرضی کی کئی شرائط عائد کر دے۔ عمران خان حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کر کے آئے ہیں اور اگر اب بھی دوسرے دورے کے دوران بھی عمران خان کو وہاں سے کچھ نہ ملا تو پھر میرے خیال میں عمران خان دوبارہ سعودی عرب کا رُخ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں