عوامی تحریک نے نواز ،شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں بلانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:44

عوامی تحریک نے نواز ،شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں بلانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں لاہورہائیکورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ماڈل ٹائون سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے جو کیس عدالت میں چل رہا ہے اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرسکتی، کیس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے، بیوروکریٹ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے پراسیکیوٹرٹیم تبدیل کردی جس سے انصاف کا حصول آسان ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے دن سے سانحہ ماڈل ٹائون پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں