پیراگون سوسائٹی اور خواجہ سعد رفیق کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا

مرکزی لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق پیراگون سوسائٹی کے معاملات میں براہ راست ملوث نکلے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:56

پیراگون سوسائٹی اور خواجہ سعد رفیق کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) :پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی اور خواجہ سعد رفیق کا مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آنے پر انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق پیراگون سوسائٹی کے معاملات میں براہ راست ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اس وقت بری طرح نیب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں۔نیب نے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھے کر لئیے ہیں جس کے بعد انکی جلد گرفتار کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا جس نے نیب کے کام کو مزید آسان کردیا ہے۔سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کو 39 کنال اور 19 مرلے زمین فراہم کی اور اس کے بدلے میں خواجہ سعد رفیق نے موضع پھلروان میں 32کنال قیمتی اراضی حاصل کی۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق مذکورہ سوسائٹی میں 438 پلاٹوں کے مالک ہیں۔

اس حوالے سے نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے اراضی کا جو تبادلہ کیا تھا اس حوالے سے سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق 16 اکتوبر کو نیب میں پیش ہوئے تھے جس میں وہ نیب کے سوالوں کے اطمینان بخش جواب نہیں دے سکےتھے جس پر نیب نے انہیں دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں