پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، حمزہ شہباز شریف

عمران خان اپنے ارد گرد بیٹھے قبضہ مافیا پر بھی نظر دوڑائیں، شہباز شریف نے 623 ارب روپیہ قومی منصوبوں میں بچایا، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:56

پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے  کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، حمزہ شہباز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں عمران خان اپنے ارد گرد بیٹھے قبضہ مافیا پر بھی نظر دوڑائیں، شہباز شریف نے 623 ارب روپیہ قومی منصوبوں میں بچایا ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے خواتین ارکان کے احتجاج پر ایمارکس دیئے کہ ہم نے آپ کا ڈانس دیکھ لیا ہے اب آپ بیٹھ جائیں ہم چاہتے ہیں اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائین میڈیا کو پنجاب اسمبلی کی جاری کردہ تصاویر جعلی ہیں یہ توڑ پھوڑ کروا کر تصاویر جاری کی گئی ہیں یہ اسپیکر کا تقاضہ ہے کہ وہ سارے ایوان کو ساتھ لے کر چلے ہمارے 6 اراکین کو معطل کیا ان کو بحال کیا جائے اور سی سی ٹی وی کمیروں کے ذریعے زمہ داروں کا تعین کیا جائے میں نے چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ جیل کاٹی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا جاتا ہے وزیراعظم عمران خان کو پہلی پریس کانفرنس مولا جٹ کی فلم لگ رہی تھی عمران خان اپنے ارد گرد بیٹھے قبضہ مافیہ کو بھی دیکھیں آر ٹی ایس سسٹم پر 24 ارب روپے کی لاگت آئی عمران خان کہتے تھے کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو میں خود کشی کر لوں گا اس وقت ملک چلانے کے لئے پیسہ نہیںہے اور یہ دعویٰ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا کرتے ہیں جنرل (ر) مشرف کے دور میںمیں 6,6 گھنٹے نیب کے دفتر کے باہر انتظار میں گزارے شہباز شریف کی گرفتاری عمران نیازی کا بغض ہے عمران خان (کے پی کے ) کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا حساب دیں ان کی بہن علیمہ خان کی بھی آف شور کمپنی ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے تھی ہم سے اس معاملے پر غلطی ہوئی نیب کا قانون کالا قانون ہے نیب ایک خود مختار ادارہ ہے شہباز شریف نے 623 ارب روپیہ قومی منصوبوں میں بچایا، عوام عمران خان کے کنٹینر پر کئے گئے وعدے پورے کریں قوم منتظر ہے عوام نے ووٹ شیر کو دیا ہے ضمنی انتخابات اس بات کا جواب ہے عمران خان بتائیں کہ کتنے لاکھ کا تیل ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا گیا ، فواد چوہدری کو کیا خواب آیا کہ مزیدلوگ بھی نیب کی جانب سے گرفتار کئے جائیں آج پشاور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیت دے کر قتل کے الزام سے بری ہوئے ، حمزہ شہباز نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم قوم کی ضرورت ہے انتخابی نتائج 36 کھنٹے بعد دیئے گئے ہم بھی چاہتے تو کنٹینر پر چڑھ سکتے تھے میرے دادا کہتے تھے کہ کفن کی جیب نہیںہوتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں