ڈیم کے معاملے میں کسی کو کک بیکس نہیںلینے دوں گا،چیف جسٹس

سندھ طاس معاہدہ آج تک کارآمد ہے میں ہمیشہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم رہا آبی وسائل کی فراہمی میرے اور میرے بینچ کی زمہ داری ہے،آبی وسائل پربین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر خطاب

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:44

ڈیم کے معاملے میں کسی کو کک بیکس نہیںلینے دوں گا،چیف جسٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں ڈیم کے معاملے میںکسی کو کک بیکس نہیںلینے دوں گا، سندھ طاس معاہدہ آج تک کارآمد ہے میں ہمیشہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پر عزم رہا آبی وسائل کی فراہمی میرے اور میرے بینچ کی زمہ داری ہے ہفتہ کو آبی وسائل پربین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئین اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے عوام کوان کے حقوق کا پتہ چلنا چاہئے میں عوام کو ان کے بینادی حقوق کی فراہمی کے لئے ہمیشہ سے پر عزم رہا جینے کے حق سے بڑھ کر کوئی حق نہیںہو سکتا پانی کے بغیر زندگی کا کوئی وجود نہیں ہے میں اپنے بچوں کو پانی سے محروم کرنے کو تیار نہیں ہوں یہ میری اور میرے بینچ کی زمہ داری ہے جو کچھ میں آبی وسائل کے لئے کر رہا ہوں پانی کے بغیر پاکستان میں زندگی بہت دشوار ہے ہم اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں جس نے ہمیںپانی جیسی نعمت سے نوازا چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ آج تک ہمارے لئے فائدہ مند ہے لیکن اس معاہدے پر علمدرآمد کیسے کرناہے یہ ہماری ضرورت ہے جسٹس (ر) امیر مسلم پانی کا پینے کے صاف پانی کے معاملے کے لئے کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں بلکہ ایک سوچ اور جدو جہد کے بعد ملا ہے یہ قائداعظم ،علامہ اقبال اور سر سید احمد خان کا عشق ہے قائداعظم اپنی بیماری کو چھپائے رکھا صرف پاکستان کے لئے جس کو آج صدی کا سب سے بڑا راز کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا قوم کا دیا گیا پیسہ امانت ہے اورامانت میں خیانت کرنا گناہ کبیرہ ہے میں نے شروع میںکہ دیا تھا میں کسی کو ڈیم کے معاملے میں کک بیکس نہیںلینے دوں گا، قوم آبی ذخائز کے معاملے میں کوتائی برتنے والوں کو معاف نہیں کرے گی ہمیں اس کانفرنس سے استفادہ حاصل کرناہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں