جنوبی پنجاب کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

جنوبی پنجاب کے دو شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 11:24

جنوبی پنجاب کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اکتوبر 2018ء) : جنوبی پنجاب کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے دو شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نیا ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیے جانے والے شہروں میں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔پنجاب کے دس شہروں کو پہلے ہی اس منصوبے میں شامل کیا جا چکا ہے اور اب جنوبی پنجاب کو وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

تاکہ جنوبی پنجاب میں بھی لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس حوالے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا۔اس سے قبل پنجاب کے دس بڑے شہروں کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔جن میں لاہور، قصور، ملتان، گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یات خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید دس شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کے لیے وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔

جس کے بعد ان دس شہروں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز اگلے سال کے شروع میں کیا جائے گا۔جب کہ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کر لیا ہے جس کے بعد وہاں دو منزلہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘پر عملدرآمد کیلئے محکمانہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے کے دوران ضلع فیصل آباد کو بھی منتخب کیاگیا تھا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریبافراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ جس سے غریب افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیا پاکستان گھر سکیم کے تحت گھروں کی کل قیمت اور ماہانہ قسطوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، حکومت سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھر کی کل قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 12 ہزار روپے تک ہوگی۔

اس منصوبے نے جہاں عام عوام کو خوشخبری سنائی وہیں اس منصوبے کی ایک اچھی بات بھی نوٹ کی گئی جو یہ تھی کہ اس منصوبے کے پوسٹرز اور بینرز یا کسی بھی جگہ پر وزیراعظم عمران خان یا کسی بھی حکومتی نمائندے کی کوئی تصویر موجود نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ مبصرین نے بھی حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں