کون سی دعا سن کر چیف جسٹس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں؟

جسٹس عمر عطا بندیال جب بھی کسی بنچ میں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں یہ ہر دم دعا پڑھتے رہتے ہیں اور ان کی دعا اور اس کا ترجمہ پڑھ کر کئی بار میری آنکھوں میں پانی آیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 12:28

کون سی دعا سن کر چیف جسٹس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں؟
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گذشتہ روز آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی عمر عطا بندیال جب بھی کسی بنچ میں میرے ساتھ بیٹھے ہیں یہ ہر دم دعا پڑھتے رہتے ہیں کہ یا اللہ ہم سے کوئی غلطی نہ کروانا ہم سے کوئی نا انصافی نہ ہو۔ اللہ ہمیں انصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر ان کی دعا اور اس کا ترجمعہ سن لیا جائے تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔میں کئی بار کوشش کرتا ہوں کہ میری آنکھوں میں آنسو نہ آئیں اور میری کمزوری ظاہر نہ ہو لیکن ان کی دعا اور اس کا ترجمہ پڑھ کر کئی بار میری آنکھوں میں پانی آیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کسی بھی فیصلےپر ہم دعا کر کے دستخط کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم قومی مفاد کے معاملات پر دعا کر کے دستخط کرتے ہیں۔

گذشتہ روز جسٹس عمر عطاء بندیال آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے تھے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے قرآنی حوالے دیتے ہوئے پر اثر تقریر کی، انہوں نے پانی کے مسئلے کو پاکستان کی بقا کا مسئلہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سےچیف جسٹس سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر تمام شرکاء کی آنکھیں اس وقت نم ہو گئیں جب جسٹس عمر عطاء بندیال نے اس حوالے سے شاندار خطاب کیا اور قرآنی آیات کے حوالے دے کر اپنے دلائل ہو مظبوط کیا۔آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال آبدیدہ ہوگئے۔جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ یہی پاکستان ہے جس کے لیے ہمیں کام کرنا ہے اور اگر یہ ملک ہے تو ہمارا بھی وجود ہے اور اگر پاکستانہی نہ رہا تو ہم بھی نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں