اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںکسی بھی وزیر کیخلاف تحقیقات نہیں ہو رہیں ،وزیر اطلاعات و نشر یات حکو ..

کسی بھی وزیر کیخلاف تحقیقات نہیں ہو رہیں ،وزیر اطلاعات و نشر یات

حکو متی موقف جانے بغیر ایک اخبار کا ہیڈ لائن لگانا درست نہیں ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی وزیر کیخلاف تحقیقات سے متعلق بات نہیں کی ۔

(خبر جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کرپشن برداشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف جانے بغیر ایک اخبار کا ہیڈ لائن لگانا درست نہیں ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں