وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:10

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 65 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 65 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ، ایرا کے لئے ایک ارب 10 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 7 ارب 72 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 10 ارب 73 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کی لئی 2ارب 14 کروڑ، این ایچ اے کے لئے 30 ارب 57 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 10ارب 48 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 36 لاکھ، سپارکو کے لئے 24 کروڑ 67 لاکھ، شماریات ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئے 5 ارب 46 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 17 کروڑ 24 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 77 لاکھ، ریلویز ڈویژن کی لئے 4 ارب 17 کروڑ، پلاننگ کمیشن کی لئے 97 کروڑ 76 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 11 کروڑ40 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 10 ارب 12 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 59 کروڑ 38لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 22کروڑ 62 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 94 لاکھ، میری ٹائم افیئر کے لئے 41 کروڑ 55 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کے لئے 12 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 2 ارب 62 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 27کروڑ 83 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 13کروڑ 68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 82 کروڑ 19 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 4ارب 66 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 73کروڑ 72 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2کروڑ 87 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 60 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 8 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 78 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 15کروڑ 33 لاکھ، کیڈ ڈویژن کے لئے 32کروڑ 12 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئی20 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 20کروڑ 54 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 8 کروڑ 38 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں