فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 73 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 14:10

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 73 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 73کروڑ 72لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12ارب 34کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لئے 3کروڑ، شہید بینظیر بھٹو مادر اینڈ چائلڈ کیئر سنٹر نواب شاہ کے لئے 6 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، گوادر میں فش لینڈنگ جیٹی اور ماہی گیروں کے لئے سہولیات میں بہتری کے لئے 5 کروڑ 28 لاکھ، کیڈٹ کالج خاران 11 کروڑ24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں