عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے

عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے.شہریار آفریدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اکتوبر 2018 12:52

عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اکتوبر۔2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے. تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاﺅسنگ اسکیم کی رجسٹریشن آج سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ تنقید اور مذاق اڑانا آسان ہے، نیک نیت ہوتے ہیں تو اللہ کی مدد ہوتی ہے. گھر ہر شہری کی خواہش ہے لیکن یہاں قرضوں کا بوجھ ہے‘ پورے پاکستان میں ہمیں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے.

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تنقید کرنا آسان اور عملی طور پر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے‘ ہاﺅسنگ اسکیم سے شہریوں کو کم لاگت سے اپنا گھر فراہم کریں گے. خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے‘ ‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاﺅسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اپنا گھر اسکیم ان لوگوں کے لیے ہے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے.

انہوں نے کہا تھا کہ گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50 لاکھ گھر بنیں گے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. گھر ہر شہری کی خواہش ہے لیکن یہاں قرضوں کا بوجھ ہے‘ پورے پاکستان میں ہمیں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے. وزیر مملکت نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تنقید کرنا آسان اور عملی طور پر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں