سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:32

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس کل منگل کو 10 بجے پی ایم جی آفس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن خوش بخت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی میں پوسٹ، ٹیلی گراف کالونی کے 133 کوارٹرز کی خلاف ضوابط فروخت کے معاملہ پر غور کیا جائے گا جبکہ صوبہ سندھ میں پوسٹل انتظامیہ کی جانب سے 147 افسران کی بھرتی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اور وزارت کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں