126 دن دھرنا دینے والی سرکار کو اسی مقام پر ملازمین کے دھرنے کا سامنا

عمران خان ڈی چوک پر 126دن دھرنے پر بیٹھے ہم بھی بیٹھیں گے،یوٹیلٹی اسٹورز کے احتجاجی ملازمین کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 13:40

126 دن دھرنا دینے والی سرکار کو اسی مقام پر  ملازمین کے دھرنے کا سامنا
ا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) 126دن دھرنا دینے والی سرکار کو اسی مقام پر ملازمین کے دھرنے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ نجکاری کے سلسلے میں ملازمین کی طرف سے سخت ایکشن دیکھنے میں آرہا ہے اور احتجاج ملازمین نے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا ہے،احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مظاہرے کے دوران ملازمین نے نجکاری نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ڈی چوک پر 126دن دھرنادے سکتی ہے تو ہم بھی دیں گے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پر نواز شریف کی حکومت کے خلاف 126دن کا دھرنادے چکے ہیں۔ن لیگی رہنماؤں کے مطابق عمران خان کی طرف سے دئیے گئے اس دھرنے کے دوران ملک کو معاشی طور پر نقصان کا سامان کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم اب عمران خان کو خود بھی اس دھرنے کا سامنا کرنا پڑ رہا،احتجاجی مظاہرین کا کہنا کہ عمران خان نے خود 126دن دھرنا دئیے رکھا اور ہمارے ایک گھنٹے کے دھرنے سے ہی تنگ آ گئی اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈی چوک پر طویل دھرنے دینے کا بھی کہا۔یاد رہے سی بی اے مرکزی قائدین کی وزات صنعت و پیدوار سے مزاکرات ناکام ہونے پر دھرنے کی کال دی گئی تھی۔حکومت نے عوام کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننے در پہ ہے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر کام کرنے والے 14 ہزار ملازمین جن میں سے 5 ہزار کنٹریکٹ جبکہ 4 ہزار 39 ڈیلی ویجز ملازمین کو عرصہ 10 سال سے مستقل نہ کیا گیا ہے، اور ہمارے دیگر دس مطالبات جو حکومت کو پیش کئے گئے تھے نہیں مانے گئے۔

سرگودھا سے مرکزی ریجنل صدر صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری شیخ غلام عباس کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد آج ڈی چوک میں دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے 10 مطالبات نہیں مانے جائیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں