‏پیسے لے لیں اور ہمیں چھوڑ دیں۔ گزشتہ حکمرانوں کاعمران خان کو پیغام

وزیراعظم عمران خان نے ایسی کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے واضح انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 13:57

‏پیسے لے لیں اور ہمیں چھوڑ دیں۔ گزشتہ حکمرانوں کاعمران خان کو پیغام
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز صحافیوں سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کے دوران عمران خان نے کئی اہم انکشافات کیے۔اور یہ بھی بتایا کہ ان کو سابق حکمرانوں کی طرف سے پیغام بھجوایا گیا کہ آپ پیسے لے لیں اور ہمیں چھوڑ دیں۔وزیراعظم نے ایسی کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے واضح انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کی طرف سے کسی این آر او کی کوشش کی گئی ہے تو عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کسی بھی خوش فہمی میں نہ رہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ این آر او کی کوشش ہے تو عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے پیغام بھجوایا تھا،عمران خان نے کہا کہ ہم احتساب کا عمل جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کوئی بھی ڈیل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے،موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں عوام پر مہنگائی کاکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے۔ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔ یہ صرف چوری کامال بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک ہی کام کیا ہے کہ کبھی دباؤ قبول نہیں کیا۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ہمارے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں