وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 14:50

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) لیفٹیننٹ کرنل حسن عماد محمدی کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، وہ مزید احکامات تک یہ اضافی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چوہدری کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں