وزیراعظم عمران خان روز صبح کن آٹھ افراد سے ملاقات کرتے ہیں؟

ان افراد میں وزیر خزانہ،وزیر خارجہ،مشیر وزیراعظم سمیت سینئیر رہنما شامل نہیں ہیں۔لیکن پھر یہ آٹھ افراد کون ہیں جو عمران خان کو مشورے دیتے ہیں؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 14:45

وزیراعظم عمران خان روز صبح کن آٹھ افراد سے ملاقات کرتے ہیں؟
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان روز صبح کن آٹھ افراد سے ملاقات کرتے ہیں؟۔ ان افراد میں وزیر خزانہ،وزیر خارجہ،مشیر وزیراعظم سمیت سینئیر رہنما شامل نہیں ہیں۔لیکن پھر یہ آٹھ افراد کون ہیں جو عمران خان کو مشورے دیتے ہیں؟محمد مالک نے بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ آج میں لوگوں کے ساتھ ایک انفارمیشن شئیر کروں گا۔

محمد مالک کا کہنا تھا کہ یہ 20کروڑ کا ملک ہے۔40 سے پچاس افراد کی کیبنیٹ ہے۔ٹاسک فورسز کا ایک انبار لگا ہوا ہے۔لیکن وزیراعظم ہاؤس میں روزانہ صبح ایک میٹنگ ہوتی ہے۔یہ میٹنگ سات سے آٹھ آفراد پر مشتمل ہوتی ہے اور یہی افراد روزانہ اس میٹنگ میں موجود ہوتے ہیں۔اس میٹنگ کے دوران ایک ایک ایشو پر بحث کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک کے حوالے سے پالیسی سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے۔

محمد مالک کا کہنا تھا کہ ان افراد میں کون کون شامل ہیں اس کا بعد میں بتاؤں گا۔تاہم اتنا بتا دوں کے ان افراد میں وزیر خزانہ،وزیر خارجہ،پرنسیپل سیکرٹری برائے وزیراعظم سمیت سیگر سینئیر رہنماؤں میں سے کوئی موجود نہیں ہوتا۔یہ سات آٹھ افراد عمران خان کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں ان کو نصیحت دیتے ہیں،اور اس کا اثر ہمیں اپنے ملک میں بھی دکھائی دیتا ہے۔

اور اب سے حوالے سے بہت کنفوژن بھی پیدا ہو رہی ہے۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان پارٹی کے مشاورتی اجلاس بھی بلاتے ہیں جس میں سینئر وزیر شرکت کرتے ہیں جب کہ پارٹی رہنماؤں سے میٹنگ کے دوران عمران خان مخلتف ملکی و غیر ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہیں اور وزیروں کی رائے بھی سنتے ہیں۔تاہم محمد مالک کے مطابق عمران خان آٹھ افراد سے روز صبح ملتے ہیں اور پھر وہی افراد عمران خان کو مخلتف مسائل پرمشورے بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں