وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

پیر 22 اکتوبر 2018 15:57

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق ٹاسک فورس 9 افسران پر مشتمل ہوگی۔ آفتاب اکبر، سی ای او، پاکستان ریلوے ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔ ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے۔ فریٹ کو بڑھانے کیلئے خاص اقدام کئے جائیں گے۔ فریٹ کو بڑھا کر ریلوے کے خسارے کو جلدازجلد ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں