نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا،فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔ نیب کی استدعا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 16:26

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2018ء) : نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامار کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔

نیب نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے بر خلاف درخواستیں کی سماعت کی۔ہائیکورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی سزا کے حکم کو معطل کیا تھا۔

(جاری ہے)

13 ستمبر کو سزا معطلی کے فیصلے کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اورط کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی ملی تھی۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آتے ہی نیب حکام میں ہلچل پیدا ہو گئی اور نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی ماہرین کو بھی مشاورت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ جس کے بعد تینوں قیدیوں نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں جنہیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں قیدیوں کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں