قومی سلامتی اور امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ بے انتہاء اہمیت کی حامل ہے،
وزارت داخلہ کے تمام شعبے اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے وسائل کے باوجود ہمیں دنیا کا محتاج کر دیا ہے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا ’’مسلم ہینڈز‘‘ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
پیر 22 اکتوبر 2018 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیمینار کے شرکاء نے تکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالہ سے جو کچھ کہا ہے کہ وہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمنی، چین سمیت دیگر ممالک نے جو ترقی کی ہے ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے یہ ترقی کیسے حاصل کی ہے، پرائمری سے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند بنانے کی بھی ضرورت ہے، جو قوم افیون کھاتی تھی اب دنیا کی تمام معیشتیں اس کی محتاج ہیں، اسی طرح جرمنی نے پہلی اور دوسری عظیم جنگوں میں خوفناک تباہی کا سامنا کیا مگر انہوں نے اپنی ترقی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسی طرح ملائیشیا کی بھی مثال دی جا سکتی ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے زیر انتظام 18 ادارے ہیں، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان اداروں کی استعداد کار بڑھائی جانی چاہئے تاکہ پاکستان کے عوام سمیت ساری دنیا کا ہم پر اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ناسمجھی، نااہلی اور ذاتی مفادات نے دنیا کا محتاج کر دیا ہے، ہماری ہر بات پاکستان سے شروع ہو کر پاکستان پر ہی ختم ہو گی، ہم دنیا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بطور پارٹنر پالیسیاں تشکیل دینا چاہتے ہیں، پاکستان میں دنیا کی قابل ترین افرادی قوت موجود ہے، تمام وفاقی اکائیوں کی سیمینار میں موجودگی بھی حوصلہ افزاء ہے، قومی سلامتی اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، وزارت داخلہ اور اس کے تمام ماتحت ادارے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کے حوالہ سے مکمل تعاون کریں گے، میرا ایمان ہے کہ سب کچھ الله کی طرف سے ہوتا ہے، اسی ایمان کی بنیاد پر یہ کہتا ہوں کہ ہم اس ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے، ریاستی اداروں کو آزادی دیں گے اور دنیا میں پاکستانیوں کا احترام بحال کریں گے کیونکہ جب تک پاکستانیوں کو عزت نہیں ملے گی پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں آگے بڑھیں گے اور اس سلسلہ میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی نوجوان نسل پر مبنی ہے جس کی عمر 35 سال سے کم ہے، ہم اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا بلکہ ان سے بھرپور استفادہ کرنا ہے، صنفی امتیاز کے خاتمہ اور نوجوان نسل کی استعداد کار بڑھانے اور دنیا سے غربت کے خاتمہ کیلئے غیر سرکاری اور انٹرنیشنل تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلہ میں ہم ان کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت