وزیر اطلاعات کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 18:16

وزیر اطلاعات کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) لیفٹیننٹ کرنل حسن عماد محمدی کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، وہ مزید احکامات تک یہ اضافی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں