وزیراعظم کی صوبوں کو بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

پاورڈویژن کومعیاری ٹرانسفارمرزکی دستیابی یقینی بنائی جائے، ملک میں تیل اورگیس کی دریافت و پیداوارپرخصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 18:38

وزیراعظم کی صوبوں کو بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پاورڈویژن کومعیاری ٹرانسفارمرزکی دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں تیل اورگیس کی دریافت و پیداوارپرخصوصی توجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت توانائی سیکٹر کا اجلاس ہوا۔

جس میں وزیراعظم کو توانائی منصوبوں اور بجلی چوری سمیت تیل کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائی کیلئے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پاورڈویژن کومعیاری ٹرانسفارمرزکی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ٹرانسفارمرز مسائل کے حل کیلئے مختلف کمپنیوں کی شمولیت کیلئے پلان پیش کیے جائیں۔

اجلاس میں ملک میں تیل اورگیس کی دریافت و پیداوارپرخصوصی توجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم میں بتایا گیا کہ شیل گیس کے موجود ذخائرمیں پاکستان دنیا بھر میں 9 ویں نمبر پرہے۔ ذخائرکو بروئے کارلانے پرماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ساڑھے 5 سال میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے ایک بلاک بھی ایوارڈ نہیں ہوا۔ مزید 30 بلاکس ایوارڈ کرنے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔

موجودہ حکومت نے اب تک 10 بلاکس ایوارڈ کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیل و ذخائرکی دریافت تیزکرنے کیلئے سیسمک سروے اوجی ڈی سی ایل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تیل وگیس دریافت کرنیوالی کمپنیوں کی سیکیورٹی مسائل فوری حل کرنے کے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ایف سی تیل وگیس کی کمپنیوں کو مکمل سیکیورٹی دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں