الیکشن کمیشن کا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورہ لائی‘ زیارت‘ ہرنائی ‘ موسیٰ خیل‘ دُکی کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم

پیر 22 اکتوبر 2018 20:23

الیکشن کمیشن کا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورہ لائی‘ زیارت‘ ہرنائی ‘ موسیٰ خیل‘ دُکی کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورہ لائی۔ زیارت ۔ ہرنائی ۔ موسیٰ خیل۔

(جاری ہے)

دُکی کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 277، 278، 283، 296، 301، 304، 305، 306، 310، 311، 312، 317، 318، 319، 321، 323، 324، 325، 327، 328، 336 اور 337 میں پولنگ 15 نومبر کو 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں