ْالیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 دُکی میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ

پیر 22 اکتوبر 2018 20:23

ْالیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 دُکی میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 دُکی میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سردار یحییٰ خان ناصر اور ریٹرننگ آفیسر پی بی 5 دُکی اور سردار دُر محمد کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے اس حلقہ میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں