گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر این ڈی آر ایم ایف لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد کی ملاقات

پیر 22 اکتوبر 2018 20:30

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر این ڈی آر ایم ایف لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) این ڈی آر ایم ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں این ڈی آر ایم ایف کے قیام اور اس کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ پیر کو یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق این ڈی آر ایم ایف کے سی ای او نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ اور امتیاز علی شاہ کو چیف سیکرٹری سندھ بننے پر مبارکباد بھی دی۔

گورنر سندھ نے تھر کے علاقے میں خشک سالی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا جس پر این ڈی آر ایم ایف کے سی ای او نے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے جاری منصوبہ جات کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایم ایف صوبہ پنجاب میں بھی حکومت کے تعاون سے آفات کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر صوبہ میں اقدامات کرے گا۔

گورنر سندھ کی جانب سے این ڈی آر ایم ایف کے اقدامات کر سراہا گیا۔ بعد ازاں این ڈی آر ایم ایف کے سی ای او نے چیف سیکرٹری سندھ امتیار علی شاہ سے ملاقات کی اور فنڈ کی عد م فراہمی کی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کے بارے میں آگاہ کیا جس پرچیف سیکرٹری سندھ نے حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں