پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم ہو رہا ہے،

مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرکے اس تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرور ت ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آذربائیجان کی اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کرنل جنرل ایلچن گولیوف سے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 20:30

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم ہو رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کی اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کرنل جنرل ایلچن گولیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس امر کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو باہمی برادرانہ تعلقات کا غماز ہے۔ صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم ہو رہا ہے، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرکے اس تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرور ت ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ اقتصادی تعاون کی موجودہ سطح اپنی حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں لہٰذا دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں