وزیراعظم عمران خان کا برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو

ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں،پاکستانی معیشت کی بہتری کیلیےسعودی عرب سےقرض لینےکےخواہشمندہیں۔ملک کوتاریخ کے سب سےبدترین معاشی بحران کاسامناہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 19:28

وزیراعظم عمران خان کا برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں،پاکستانی معیشت کی بہتری کیلیےسعودی عرب سےقرض لینےکےخواہشمندہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے  بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔اس حوالے اہم ترین پہلو یہ ہے کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں سعودی عرب میں منعقد ہونے جارہی ہے جبکہ مغربی دنیا کے بیشتر ادارے اور ممالک اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم موجودہ حالات میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان آج بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جڑی اپنی امیدیں ظاہر کردیں۔وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلیےسعودی عرب سےقرض لینےکےخواہشمندہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کوتاریخ کے سب سےبدترین معاشی بحران کاسامناہے۔دوست ممالک کےقرضوں یاآئی ایم ایف سےلون لیےبغیرکوئی چارہ نہیں۔دوست ممالک کےقرضوں کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے خطرناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں۔جمال خشوگی کے معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی کےمعاملےپرسعودی تحقیقات کےنتائج آنےکاانتظارہے۔امید ہےقابل تسلی تحقیقات کےنتیجےمیں ذمے داروں کوسزاملےگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں