وزیراعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت ،

باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پیر 22 اکتوبر 2018 22:58

وزیراعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پیر کی سہ پہر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کے ساتھ اپنی حکومت کے وژن اور ترجیحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو یو اے ای کی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں کامیاب ہو گی۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں