فاقی وزیر شیریں مزاری سے برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 22 اکتوبر 2018 23:09

فاقی وزیر شیریں مزاری سے  برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو  کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) فاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے (پیر کو) پاکستان میں برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے افسوس ظاہر کیاکہ برطانیہ مستقبل میں جی ایسپی پلس سے متعلق مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں