طاہرالقادری تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،جراحی کے بعد حالت بہتر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 20:31

طاہرالقادری تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،جراحی کے بعد حالت بہتر
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : سربراہ عوامی تحریک علامہ طاہر القادری کے سینے پر پھوڑا نکلنے کے باعث انکا آپریشن کرنا پڑا۔آپریشن کے بعد ڈاکٹر علامہ طاہر القادی کی صحت بہتر ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری آجکل پاکستان میں موجود ہیں۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے جس کی وجہ ان کے سینے پر بننے والا پھوڑا تھا۔

اس پھوڑے کے باعث انکی طبیعت بہت ناساز ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر انکے معالجین کی جانب سے انہیں جراحی کا مشورہ دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آج عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں انکا آپریشن کرنا پڑا۔ڈاکٹر کامیاب آپریشن کے بعد انکے سینے سے پھوڑے کو ختم کردیا گیا ہے۔آپریشن کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی نگہداشت جاری ہے۔متعلقہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہیں، اور ڈاکڑوں نے انہیں آرام کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں