پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ،شہر یار خان آفریدی

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں ، وزیر مملکت داخلہ کی امریکی سفیر سے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 23:31

پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ،شہر یار خان آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے یہ بات پیر کو امریکی سفیر پال جونز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ملاقات میںپاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔وفاقی مملکت نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں ،ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہیں اور یہاں اقلیتوں کو مکمل حقوقِ حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیانیہ میں پاکستان کی ثقافت کی ترویج شامل ہے ۔امریکی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں