صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کی8ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دیدی

ْ 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:36

صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کی8ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کی8ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری، 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کی6ججز کو مشتقل اور8کو ایڈیشنل ججز مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی6ایڈیشنل ججز کو مشتقل کر دیا گیا ہے جن میں جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس شکیل الرحمان، جسٹس وجید خان، جسٹس احمد رضا، جسٹس رئیس الحسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں، ایڈیشنل ججز کا تقرر ایک سال کییلئے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں