ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو کروڑوں ڈالر دینے کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک ترقیاتی کاموں کے لیے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جاری کرے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 21:32

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو کروڑوں ڈالر دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : ایشیائی ترقیاتی بینک ترقیاتی کاموں کے لیے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جاری کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے لگ بھگ 2 ماہ ہونے والے ہیں ۔اس عرصے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے انتہائی پر عزم نظر آتی ہے۔اس سلسلے میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت مقبول فیصلے کرکے عوامی حمایت سمیٹ رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی حکومت کو کچھ سخت فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں جس کے باعث عوام خاصی بے چین نظر آتی ہے۔

اس ساری صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ملک کے معاشی حالات ہیں۔ملک میں دن بدن ڈالرز کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔جس کے بعد ایک نیا معاشی بحران سر اٹھائے گا۔اس ساری صورتحال میں پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی اشد ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان دوست ممالک سمیت آئی ایم ایف سے قرضہ لینا چاہ رہا ہے۔اس سلسلے میں غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا بتانا تھا کہ ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں۔دوست ممالک کےقرضوں یاآئی ایم ایف سےلون لیےبغیرکوئی چارہ نہیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پہلے ہی ایشیائی ترقیاتی بینک گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کو 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدے دار نے پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں