پاکستان اور برازیل پارلیمانی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی برازیل کے سفیرکلوڈیوگبالیہ سے ملاقات میں گفتگو
پیر 22 اکتوبر 2018 23:39
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء میں پاکستان برازیل دوستی گروپ فعال ہو چکا ہے، دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کی سینیٹ کے چیئرمین کو جلد ہی پاکستان کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے مابین سیاسی اور سماجی شعبہ میں کئی قدریں مشترک ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ برازیل کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ ان کے ملک میں جلد صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین وفود کے تبادلوں سے متعلق حکمت عملی وضح کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برازیل پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے پہلے ہی تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے اور نہ صرف لیاری میں سٹریٹ فٹ بال کیلئے کوچز فراہم کئے گئے بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اس کھیل کے فروغ کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پارلیمانی سطح پر تعلقات کے فروغ کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں جس سے برازیل سمیت دنیا کے اہم ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ معاشی تعلقات کے فروغ سے باہمی فوائد حاصل ہوں گے اور تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری