وزیر مملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکی سفیرن پال جونز کی ملاقات

پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:49

وزیر مملکت داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکی سفیرن پال جونز  کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے امریکہ کے سفیرن پال جونز نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔پاکستان دنیا میں امن کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھے گا ۔افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات ایک ہیں ۔انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اوور سیز پاکستانیز دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں