چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا ملاقات

چیف جسٹس کی آبی وسائل کے تخفظ اورملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششوں پروفاقی وزیرکی تعریف

منگل 23 اکتوبر 2018 00:01

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا نے دوروزہ انٹرنیشنل سمپوزیم کے تناظرمیں پیر کو ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرچیف جسٹس نے آبی وسائل کے تخفظ اورملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششوں پروفاقی وزیرکی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اورپانی چوری کی روک تھام کیلئے ان کی بھرپور مددکی جائے گی۔

انہوں نے داسوڈیم کامعاملہ اٹھانے اورترجیحی بنیادوں پراس معاملے کو حل کرنے کی کوششوں کوبھی سراہا ۔چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں میں پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی اورکہا اس ضمن میں تمام صوبے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو درپیش سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متعلقہ ایجنسیوں کوہدایت کی کہ ان کومناسب سیکورٹی فراہم کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں