پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس یاور علی ریٹائر ڈ ہو گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 00:01

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس یاور علی ریٹائر ڈ ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس یاور علی ریٹائر ڈ ہو گئے۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیس میں جسٹس یاور علی بینچ کے سربراہ تھے اب کیس کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

بینچ میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس نذر اکبر شامل تھے۔ کیس کی آئندہ سماعت 14نومبر کو ہوگی۔ پرویز مشرف غداری کیس کا بنچ چوتھی مرتبہ ٹوٹا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف غداری کیس کے پہلے سربراہ جسٹس فیصل عرب تھے،جسٹس فیصل عرب کی سپریم کورٹ تعیناتی کے باعث بنچ ٹوٹا گیا، جس کے بعد بنچ کے دوسرے سربراہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث بنچ دوسری مرتبہ پھر ٹوٹا، جسٹس یحیی آفریدی کو پرویز مشرف غداری کیس بنچ کا تیسرا سربراہ بنایا گیا،جسٹس یحیی آفریدی کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے باعث خصوصی عدالت کا بنچ پھر ٹوٹ گیا۔

پرویز مشرف غداری کیس بنچ کے چوتھا سربراہ جسٹس یاور علی بنے جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد غداری کیس کا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں