وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 00:01

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے استقبال کیا. قونصل جنرل شہریار اکبر خان, سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھی. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین, مشیرتجارت عبدالر زاق داؤد اور وزیر مملکت/ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول پر حاضری دیں گے، عشاء کی نماز اور نوافل ادا کریں گے۔ وزیر اعظم سعودی عرب میں "مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع" کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں