وزیراعظم عمران خان سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،

ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا

منگل 23 اکتوبر 2018 13:33

وزیراعظم عمران خان سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گذشتہ شب روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں