قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کیا جائے گا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:09

قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کیا جائے گا جس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی ہے ، ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد سپیکر پر لازم ہے کہ وہ 14 دن کے اندر قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرے تاہم اپوزیشن کی ریکوزیشن کے مطابق یہ مدت یکم نومبر کو پوری ہور ہی ہے تاہم حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 29 اکتوبر کو طلب کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے تحت اپوزیشن کی ریکوزیشن بھی برقرار رہے گی اور شیڈول اجلاس کے دوران کسی ایک دن اپوزیشن کا ایجنڈا زیر غور لایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں