ایشین پارلیمانی اسمبلی کی 3 روزہ کانفرس 29 اکتوبر کو گوادر میں شروع ہوگی،

26 ممالک کے مندوبین کی کانفرنس میں شرکت متوقع

منگل 23 اکتوبر 2018 14:35

ایشین پارلیمانی اسمبلی کی 3 روزہ کانفرس 29 اکتوبر کو گوادر میں شروع ہوگی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ایشین پارلیمانی اسمبلی کی 3 روزہ کانفرس 29 اکتوبر کو گوادر میں شروع ہوگی، اب تک 26 ممالک نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، کانفرنس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دی گئی لیکن اس نے شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین پارلیمنانی اسمبلی کی تین روزہ کانفرنس 29 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

مہمانوں کی آمد کا سلسلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ گوادر میں کانفرنس کروانا بہت مشکل تھا لیکن ہم دنیا کو بتانے چاہتے ہیں کہ ایک نیا شہرآباد کررہے ہیں۔ کانفرنس میں ایران سے بھی مہمان آرہے ہیں۔ بھارت کو مدعو کیا گیا مگر انہوں نے شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ گوادر کو دنیا پہچانتی ہے مگر اب دنیا کو گوادر دیکھنا ہے، حکومت کانفرنس کے انعقاد کیلئے بھرپور حمایت کررہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں