ایل این جی اورتوانائی منصوبوں کامعا ملہ ،شاہد خاقان عباسی کا وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور چوہدری غلام سرور خان کو مناظرے کا چیلنج

وزراء کے بہت سے بیانات کا حقیقت سے تعلق نہیں،میری حکومت پر الزام لگانے والے تحقیقات بھی کرلیں،شاہد خاقان عباسی جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے وہ عوامی عدالت میں لگائے، ایل این جی ملک میں کامیابی سے لائی گئی، پارلیمنٹ میں اس کی تمام تر تفصیلات جمع کروائیں، وزیر اطلاعات کو معلوم ہی نہیں بجلی کاٹیرف نیپرا مقرر کرتی ہے،جھوٹ کی حد ہوتی ہے بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسہ نہیں سیاسی وجوہات اور زمین کے تنازعات ہیں،کوئلے کے دو منصوبے سی پیک کے تحت آرہے ہیں، سابق وزیراعظم کی لیگی رہنمائوں مریم اورنگزیب ، مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 23 اکتوبر 2018 17:18

ایل این جی اورتوانائی منصوبوں کامعا ملہ ،شاہد خاقان عباسی کا وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور چوہدری غلام سرور خان کو مناظرے کا چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی اور توانائی منصوبوں کے معا ملہ پر وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور چوہدری غلام سرور خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کے بہت سے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،میری حکومت پر الزام لگانے والے تحقیقات بھی کرلیں،جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے وہ عوامی عدالت میں الزام لگائے، ایل این جی ملک میں کامیابی سے لائی گئی، پارلیمنٹ میں اس کی تمام تر تفصیلات جمع کروائیں، وزیر اطلاعات کو معلوم ہی نہیں بجلی کاٹیرف نیپرا مقرر کرتی ہے،جھوٹ کی حد ہوتی ہے بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسہ نہیں سیاسی وجوہات اور زمین کے تنازعات ہیں،کوئلے کے دو منصوبے سی پیک کے تحت آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء کے بہت سے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،میری حکومت پر الزام لگانے والے تحقیقات بھی کرلیں،جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے وہ عوامی عدالت میں الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی وزیر الزام لگائے میں اور میری کابینہ اس کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الزام غلط ثابت ہوجائیں تو صرف معافی مانگ لیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی ملک میں کامیابی سے لائی گئی، پارلیمنٹ میں ایل این جی کی تمام تر تفصیلات جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کے ذریعے دو ٹرمینل لگائے گئے،دنیا میں سب سے کم لاگت میں یہ ٹرمینلز لگائے گئے،انڈیا میں ٹرمینل ایک ڈالر سے زائد چارج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم کہاں سے اعداد وشمار لائے ہیں معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منصوبے لگانے کے لئے 40 فیصد ایکوٹی لگانا پڑتی ہے تو قرضہ ملتا ہے،آپ کنٹریکٹس پر دوبارہ بات چیت ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی نہ ہوتا تو بجلی کیلئے فرنس آئل کا خرچہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ پڑتا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کی ٹوٹل سیونگ ایل این جی کاسٹ سے زیادہ ہے،مجھے سامنے بٹھا کر مناظرہ کرلیں،اگر میں جھوٹا ہوا تو جیل بھجوا دیں ورنہ غلام سرور اور فواد چودھری جیل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کو معلوم ہی نہیں کہ بجلی کاٹیرف نیپرا مقرر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36 میگا واٹ کے ایل این جی کے پاور پلانٹ لگے،آج بھی وہ پلانٹ سستی بجلی پیدا کررہے ہیں جن میں موجودہ وزراء کے بھی پلانٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی کوئی حد ہوتی ہے اس حکومت میں نہ شرم ہے نا حیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اور ہمارے دور کی بجلی کی پیداواری لاگت سامنے رکھ لیں،ڈیمز اور بجلی کے کارخانوں کی لمبی فہرست ہے جس پر مسلم لیگ (ن) نے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا مسئلہ پیسہ نہیں سیاسی وجوہات اور زمین کے تنازعات ہیں،کوئلے کے دو منصوبے سی پیک کے تحت آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بعد ہم دوسرے بڑے فرنس آئل کے امپورٹر تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں